آندھراپردیش میں حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی کے رہنما جی ستیانارائن پر حملہ کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
جی ستیانارائن پر وشاکھاپٹنم کے گاؤں کماملپودی میں نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دو افراد حملہ کر کے فرار ہوگئے، ستیاناریانا شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مقامی افراد اسے ایک اسپتال لے گئے۔ وہ اب خطرے سے باہر ہیں'۔
اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔