ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: اسمبلی کے سامنے خودسوزی کی کوشش ناکام - ضلع عثمان آباد سے تعلق رکھنے والے وینائیک وید پاٹھک

قرض سے عاجز شخص نے ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی۔

مہاراشٹر: اسمبلی کے سامنے خودسوزی کی کوشش ناکام
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 10:47 AM IST

پولیس نے کہا کہ ضلع عثمان آباد سے تعلق رکھنے والے وینائیک وید پاٹھک نے خود کشی کرنے کی کوشش کی، اس شخص نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس نے اس کا قرض سے متعلق مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

ایک افسر کے مطابق وینائیک وید پاٹھک نے اسمبلی کے سامنے آکر خود پر مٹی کا تیل چھڑک لیا، وہ اپنے آپ کو آگ لگانے والا ہی تھا کہ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

تفصیلات جاننے کے لیے اسے چیف سکریٹری کے دفتر لے جایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وید پاٹھک نے ایک ساہوکار سے کچھ رقم قرض لی تھی، ساہوکار اس سے قرض دی ہوئی رقم واپس مانگ رہاتھا اور بار بار پریشان کررہاتھا، وید پاٹھک پریشان ہوکر عثمان آباد کے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرانے گئے لیکن ان کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس کے سبب انہوں نے اسمبلی کے سامنے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

Intro:Body:

asharaf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.