جودھ پور: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ لوگ بھی کئی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں،اس دوران منگل کے روز دیہی علاقے میں گشت کر رہے ایس ڈی آر ایف کے جوان نے باہر گھوم رہے ایک بزرگ کو گھر میں رہنے کی ہدایت دی،جس کے بعد کچھ بدمعاشوں نے گھر کی چھت سے جوان پر حملہ کر دیا،اس حملے میں جوان شدید طور پر زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق، صدر بازار پولیس اسٹیشن علاقے میں ایس ڈی آر ایف کا ایک جوان رام کیش گشت کر رہا تھا، اس دوران اس نے گھاس مارکیٹ کے علاقے میں واقع لوہار گلی میں باہر بیٹھے ایک بزرگ کو گھر کے اندر جانے کو کہا۔اس کے بعد شرپسندوں نے جوان پر پتھروں سے حملہ کر دیا جس سے جوان شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
اس واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے. پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔
وہیں اس تعلق سے ڈپٹی کمشنر دھرمیندر یادو نے کہا کہ 'پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا'۔