ETV Bharat / bharat

وجئے واڑہ:محبت سے انکار، محبوبہ نذرِ آتش - پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی

ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک نوجوان نے محبت سے انکار کرنے پر خاتون کو زندہ جلادیا۔ناگ بھوشنم نامی شخص نے پیر کی رات آٹھ بجے کے قریب خاتون پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی۔اس حادثے میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

نوجوان نے نرس کو زندہ جلادیا
نوجوان نے نرس کو زندہ جلادیا
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:32 PM IST

محبت سے انکار پر ایک نوجوان نے نرس کو پٹرول ڈال کر زندہ جلادیا۔یہ اندوہناک واقعہ اے پی کے وجئے واڑہ شہر میں پیش آیا۔لڑکی نے اس کی شکایت پولیس سے کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس نوجوان کی کونسلنگ کی تھی اور اس کو انتباہ بھی دیا تھا۔

ملزم کی شناخت ناگابابو کے طورپر کی گئی ہے۔یہ 20سالہ نرس وجئے واڑہ شہر کے کووڈ کیر سنٹر میں کام کرتی تھی۔اس کا تعلق ضلع کرشنا کے وسنناپیٹ سے تھا جبکہ ملزم نوجوان، لڑکی کے کام کے مقام کے قریب ہی اپنے دوستوں کے ساتھ کرایہ کے کمرہ میں رہتا تھا۔اس کا تعلق ضلع کرشنا کے سری رام پورم گاوں سے ہے۔

اطلاع کے مطابق وہ گذشتہ چند ماہ سے اس نرس کا تعاقب کررہا تھا۔اس کی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے گورنرپیٹ پولیس میں اس کی شکایت بھی کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس نوجوان کی کونسلنگ کی تھی اور اس کو انتباہ بھی دیا تھا۔بعد ازاں جب لڑکے نے پریشان نہ کرنے کا وعدہ کیا تو لڑکی نے اپنی شکایت واپس لے لی تھی۔لیکن لڑکی کے ذریعہ پولیس میں شکایت درج کرنے کی وجہ سے نوجوان نے غصے میں اس کے اوپر پیٹرول ڈال کر اسے زندہ جلا دیا۔

اطلاع کے مطابق یہ معاملہ تب پیش آیا جب لڑکی 8 بجے کے قریب اپنا کام ختم کرکے گھر واپس جارہی تھی تب ملزم نے اس کا پیچھا کیا۔ان دونوں کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی تھی جس کے بعد لڑکے نے غصے میں نرس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔اس واقعہ میں لڑکی شدید طور پر جھلس گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔وہیں اس واقعہ میں ملزم بھی آگ کی زد میں آگیا تھا تھا۔اس کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال وجئے واڑہ میں منتقل کرایا گیا ہے۔

اے سی پی رمیش اور انسپکٹر سوریہ راو پیٹ پولیس اسٹیشن سوریہ نارائنا نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.