ETV Bharat / bharat

پب جی کھیلنے کے دوران نوجوان کی موت - playing PUBG

تامل ناڈو میں پب جی کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

16-year-old dies of cardiac arrest while playing PUBG in Tamil Nadu
پب جی کھیلنے کے دوران عارضہ قلب سے موت
author img

By

Published : May 20, 2020, 10:24 AM IST

تامل ناڈو کے ایروڈ میں 16 برس کے ستیش کمار کی آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران موت ہوگئی۔

ستیش کمار کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ فرش پر گرنے سے پہلے وہ بے قابو اور مشتعل ہو گیا اور دوسرے کھلاڑیوں کے بارے میں چیخنا شروع کردیا۔

ستیش کمار کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ 'وہ موبائل میں چھ گھنٹوں سے پب جی کھیلنے میں مصروف تھا'

اطلاعات کے مطابق ستیش کمار گیارہویں کا طالب علم تھا۔ اہل خانہ کے مطابق اس نے دوپہر کے کھانے کے بعد ویڈیو گیم کھیلنا شروع کیا تھا، جو شام تل کھیلتا رہا۔

واقعے کے فوری بعد ستیش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ستیش کی جانچ کرنے والے ماہر امراض قلب نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 'لڑکے کو فورا اسپتال لایا گیا تھا۔ ہم نے اسے زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن ہماری کوشش ناکام رہی'۔

  • بچوں سے اپیل:

انہوں نے کہا ہے کہ 'میں بچوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کے کھیلوں سے دور رہیں کیونکہ بہت زیادہ جوش و خروش سے عارضہ قلب کی وجہ سے موت ہوسکتی ہے۔"

تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.