مرکزی سکریٹری داخلہ کی طرف سے سبھی ریاستوں کو بھیجے گئے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے سبھی مسافروں کو ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا۔اس کے تحت صرف کنفرم ای ٹکٹ پر ہی مسافروں کی آمدورفت اور ریلوے اسٹیشن میں ان کے داخلے کی اجازت ہوگی۔سبھی مسافروں کی ضروری طبی جانچ کی جائے گی اورایسے شخص کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جس میں اس مرض کی کوئی علامت نہیں ہو گی۔سفر کے دوران اور ریلوے اسٹیشنوں پرحفظان صحت سے متعلق پروٹوکال اور سماجی دوری قائم رکھنے کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
سبھی مسافروں کو اسٹیشن اور کوچ میں جانے اور آنے کی جگہ ہینڈ سینیٹائزر دیا جائے گا،اس کے علاوہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ سبھی مسافر داخل ہونے اور سفر کے دوران ماسک ضرور لگائیں۔اپنی منزل پر پہنچنے پر مسافروں کو اس ریاست کے ذریعہ سبھی ہیلتھ پروٹوکال پر عمل کرنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ 25مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد ریلوےپہلی بار باقاعدہ طور پر ٹرین سروس شروع کررہا ہے۔ابھی اس سروس کا آغاز جزوی طور پر ہورہا ہے جس کے تحت نئی دہلی سے مختلف اسٹیشنوں کے لئے 15جوڑی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے بغیر ٹرین کا سفر نہیں کر سکیں گے - ٹرین کا سفر
مرکزی وزارت صحت نے کورونا وبا کے پیش نظر ٹرین سے لوگوں کی آمدورفت کو پرسہولت بنانے کے لئےاسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) جاری کیاہے۔