ETV Bharat / bharat

یوگی حکومت بسوں کی اجازت دے - بسوں پر سیاست

کانگریس کی جنرل سکرٹیری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب مصائب و آلام برداشت کرتے ہوئے شدید گرمی میں پیدل چلنے والے مزدوروں کو احترام کے ساتھ گھر بھیجنے کی ذمہ داری سب کی ہے لہٰذا اترپردیش حکومت کو نوئیڈا اور غازی آباد سرحد پر کھڑی بسوں سے مہاجر مزدوروں کو لے جانے کی فوراً اجازت دینی چاہیے۔

Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra
کانگریس کی جنرل سکرٹیری پرینکا گاندھی واڈرا
author img

By

Published : May 20, 2020, 8:22 PM IST

پرینکا واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکنان نے ڈیڑھ ہزار سے زائد بسوں کا انتظام مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے کیا ہے اور تمام بسیں غازی آباد اور نوئیڈا بارڈر پر کھڑی ہیں۔ مزدوروں کے مفاد میں اترپردیش حکومت کو ان بسوں کے چلائے جانے کی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اجازت ملنے کے بعد 17 مئی کو 500 بسیں اور 19 مئی کو 900 بسیں نوئیڈا، غازی آباد میں کھڑی ہیں لیکن حکومت ان بسوں کو مزدوروں کو لے کر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

محترمہ واڈرا نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ان بسوں کو چلنے دیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اجازت مل گئی ہوتی تو اب تک 90 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کانگریس 67 لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکی ہے جن میں سے 60 لاکھ محض اترپردیش کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.