کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تاحال امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کے معاملہ میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھارت آٹھویں مقام پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،37،892،73 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5،84،990 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اب تک 3754371 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،38339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں ابھی تک 2012151 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ہیں ، جبکہ 76688 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 34956 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1003832 ہوگئی ہے۔ اسی دوران یہاں 687 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25602 ہوگئی ہے۔
وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں اب تک 635757 مریض اس جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں 342473 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں۔
کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملہ میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور 7،51،612 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک اس ملک میں 11،920 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں یہ ملک اب اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،41،586 اور ہلاک شدگان کی تعداد 12،615 ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 324221 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور4669 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میکسیکو میں کوروناوائرس سے 3،24041 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37574 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 3،23698 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 77290 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے، اور اب تک اس ملک میں 2،94114 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45،204 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد 2،67،061 تک جا پہنچی ہے اور اس کی زد میں آنے سے13،608 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2،58،855 ہے جبکہ 28،416 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 2،57،914 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 5426 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یوروپی ملک اٹلی میں 2،43،736 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35017 افراد فوت ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 2،43،238 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2370 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2،16873 تک جا پہنچی ہے اوراب تک اس ملک میں 5440 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،11102 ہوگئی ہے اور 30،141 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 2،01،450 افراد متاثر ہوئے ہیں اور9086 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں 1،96323 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2496 افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9792 ، کینیڈا میں 8875 ، نیدرلینڈ میں 6156 ، سویڈن میں 5593 ، ایکواڈور میں 5207 ، انڈونیشیا میں 3873 ، عراق میں 3522 ، سوئٹزرلینڈ میں ، 1969 ،رومانیہ میں 1971، ارجنٹائنا میں 2112 ، بولیویا میں 1984 ، آئرلینڈ میں 1749 اور پرتگال میں 1679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔