حیدرآباد میں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے دو برج کے افتتاح تین برس قبل کیا تھا۔ گچی باولی اور دیگر علاقوں کے برج تعمیر بھی ہوگئے ہیں لیکن حیدرآباد کے پرانے شہر میں دو برج بہادر پورہ اور کنچن باغ کے کام تین برس سے روکے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
برج کے تعمیری کاموں کی تاخیر کی وجہ سے آئے دن ٹریفک جام کے مسائل پیش آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے روڈ پر موجود دوکانات میں پانی داخل ہو جا رہا ہے۔
ان فلاورز کا اب تک دو بار افتتاح ہوچکا ہے، لیکن ہنوز تعمیراتی کام روکے ہوئے ہیں۔
کنچن باغ فلاور کی ترقیاتی کام کے لیے 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور بہادر پورہ فلاور کے لیے 68 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے لیکن ان فلاورز کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔
مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ 'حکومت پرانے شہر حیدرآباد کی ترقی کے لئے صرف اعلانات کرتی ہیں لکین اس پر عمل واری نہیں کرتی ہے'۔
امجد اللہ خان خالد نے کہا ہے کہ 'ان فلاورز کے کام جلد مکمل کئے جائے۔ بلدی انتخابات سے قبل ترقیاتی کام مکمل کیے جائے تب ہی ٹی آر ایس کو ووٹ ملیں گے'۔