ان کے اسی جذبہ کے سبب بھارتی حکومت نے یہ باوقار ایوارڈ اس خاتون کو دیا۔
منجولہ منی کانتن نامی 43 سالہ خاتون سعودی عرب کے شہر الخبر میں رہتی ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
اس خاتون نے دوسروں کی مدد کرنے کو ہی اپنا مقصد بنا لیا ہے، یہ جذبہ دیار غیر میں پریشان حال خواتین کی مدد کرنے کا ہے۔
مذکورہ خاتون تلنگانہ، آندھرا پردیش اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی پریشان حال خواتین کے لئے مددگار ثابت ہورہی ہیں۔
اس خاتون نے سعودی عرب میں پریشان حال خواتین کی وطن واپسی میں ان کی مدد کواپنا ایک مشن بنا لیا ہے۔
منجولہ سعودی عرب میں حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی پریشان حال خواتین کی مدد کرتی ہیں اور انہیں واپس بھارت بھیجنے میں مدد کرتی ہیں۔
وزارت بہبودی خواتین و اطفال نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی کاز کے تئیں یہ ایوارڈ دیا ہے جو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں دیا گیا۔
ایوارڈ کی اس تقریب میں 41 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں منجولہ واحد خاتون ہیں۔
کمزور، غیر محفوظ اور پریشان حال خواتین کیلئے ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔