ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں دہلی سے آئی خاتون کی ادارہ جاتی قرنطینہ میں اچانک طبیعت خراب ہونے سے موت ہوگئی۔
خاتون کے کووڈ-19جانچ کے لئے سیمپل بھیج دئے گئے ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ منڈی گرودیو شرما نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی 15مئی کو دہلی سے منڈی واپس آئی تھی۔اسے کنٹیڈی میں سرکاری اسکول میں ادارہ جاتی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔جہاں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔خاتون کو نیرچیک میڈیکل کالج واسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کا نمونہ جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے،اس کی رپورت آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔