ETV Bharat / bharat

ٹیکنالوجی سے لیس فوج دشمن پر بھاری پڑے گی: جنرل راوت - فوجی سربراہ جنرل بپن راوت

فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ مورچوں پرجوانوں اور ہتھیاروں کی تعیناتی ضروری ہے لیکن فوجی ٹیکنالوجی میں مہارت والی فوج مستقبل کی لڑائیوں میں دشمن پر بھاری پڑے گی۔

ٹیکنالوجی سے لیس فوج دشمن پر بھاری پڑے گی: جنرل راوت

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 11:43 PM IST

جنرل راوت نے یہاں فوجی ٹیکنالوجی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورچوں پر جوان اور ہتھیاروں کی تعیناتی کی اہمیت رہے گا لیکن مستقبل کی لڑائیوں میں فوجی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور اس سے دشمن پر سبقت حاصل کرنے میں ضروری مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ضروری ٹیکنالوجی اختیار کرنے کے رجحان اور انوویشن کی ثقافت کو فروغ دینے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ مستقبل میں دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی پر بھی انہوں نے پورا زور دیا اور کہا کہ فوج کو صنعت کے تئیں کھلا رویہ اپنانا چاہیے۔
اس سیمینار نے فوج، تعلیمی شخصیات اور صنعت کو موجودہ اور نئی ٹیکنالوجی پر گہرائی سے غور و خوض کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کے چار افراد کو ان کے شعبے میں شاندار شراکت داری کے لئے سرفراز کیا گیا۔ سیمینار میں چنندہ اسٹارٹ اپ نے اپنے تحقیقی کام اور کامیابیوں کو پیش کیا اور مختلف میدانوں کے تھنک ٹینک نے بھی اپنے خیالات رکھے۔
حکومت کے اعلی سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون، فوج کے نائب سربراہ لیفٹننٹٹ جنرل منوج مکند نراوے اور تینوں افواج کے کئی سینئر افسران نے بھی سیمینار میں حصہ لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.