کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'پارٹی نے اندرونی سروے کرایا ہے، ہمارے اندرونی سروے میں ہماری جیت واضح ہے۔ ہم سبھی سات نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے‘‘۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے دہلی میں آپ کے ساتھ اتحاد سے انکار کرنے کے باوجود آپ کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پارٹی کے سروے میں آپ کو دہلی میں ’کلین سویپ‘ ملنے کی امید ہے۔آپ نے دہلی کی چھ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
کیجریوال نے اس موقع پر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہ دینے کےلئے مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی این ڈی اے کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں بڑی تعداد میں بے روزگار ہیں جنہیں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے پر روزگار دیے جاسکتے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جےپی کو دہلی کی ساتوں لوک سبھا نشستوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔
آپ نے گزشتہ عام انتخابات میں بھی ساتوں سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک بھی سیٹ پر جیت حاصل نہیں کرپائی تھی۔ اس سےپہلے 2009کے انتخابات میں کانگریس نے دہلی کی ساتوں نشستوں پر جیت درج کی تھی۔