ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی کورونا ویکسین 'کو واکس' کے بارے میں مضبوط وابستگی اور کووڈ-19 کی ویکسینوں کو عالمی سطح پر عام کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'میں نے کو واکس کے بارے میں اپنی مضبوط وابستگی اور کورونا ویکسینز کو عالمی سطح پر قابل عمل بنانے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا'۔
ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے لکھا ہے کہ 'یہ وبائی مرض دنیا کے لئے ایک بھیانک چیلنج ہے اور ہم اس کے خاتمے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے پر راضی ہوگئے'۔
ٹیڈروس نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ نتیجہ خیز ٹیلیفون کال کیا جس کے دوران دونوں نے عالمی سطح پر روایتی ادویہ میں ہمارے تعاون کو فروغ دینے اور روایتی ادویات میں علم، تحقیق اور تربیت تک رسائی کو آگے بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں بات کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ایک ٹویٹ میں کہا 'نمستے! وزیراعظم نے عالمی سطح پر روایتی ادویات میں ہمارے تعاون، علم، تحقیق اور تربیت تک رسائی کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے'۔
پی ایم او کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وبائی مرض کے لئے مربوط عالمی رد عمل کی سہولت فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے دیگر امراض کے خلاف جنگ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کی ضرورت کو بھی نوٹ کیا اور ترقی پذیر ممالک کے صحت کے نظام کے لئے ڈبلیو ایچ او کی مدد کی اہمیت کو بھی سراہا۔
- مزید پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کی عالمی جنگ بندی کی اپیل
ریلیز کے مطابق وزیراعظم مودی نے 13 نومبر کو 'کووڈ 19 کے لئے آیور وید' کے عنوان کے تحت بھارت میں آیور وید ڈے کے منصوبہ بند جشن کے بارے میں ڈاکٹر ٹیڈروس کو آگاہ کیا۔