ETV Bharat / bharat

واٹس ایپ نے سائبر آباد پولیس کا ہیلپ لائن نمبر بلاک کردیا

27 نومبرکو وٹرنرنی ڈاکٹر کی جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلادینے کے واقعے کے پیغامات کی آمد کے بعد واٹس ایپ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے سائبر آباد پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبرکو بلاک کردیا۔

واٹس ایپ نے سائبر آباد پولیس کا ہیلپ لائن نمبر بلاک کردیا
واٹس ایپ نے سائبر آباد پولیس کا ہیلپ لائن نمبر بلاک کردیا
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 10:42 AM IST

حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور زندہ جلادینے کے واقعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گذشتہ دنوں پولیس نے اس کیس کے ملزمین کو سائبرآباد پولیس نے انکاؤنٹر کرکے ہلاک کردیا۔

27 نومبر کو اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے بعد پیغامات کا سیلاب آنے کے بعد واٹس ایپ نے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے ہیلپ لائن نمبر کو بلاک کر کے متبادل نمبر پر تبدیل کردیا ہے۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی۔ سجنجر نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ واٹس ایپ نے سائبر آباد پولیس کے واٹس ایپ نمبر 9490617444 کو بلاک کردیا ہے۔ "ہم اب شہریوں کی شکایات عارضی طور پر موصول کرنے کے لئے 7901114100 استعمال کررہے ہیں۔

سائبر آباد کمشنریٹ کی حدود شمس آباد میں چار نوجوانوں کے ذریعہ ایک لڑکی کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے بعد پولیس نے ہیلپ لاین نمبر جاری کیا تھا۔ سائبر آباد کمشنریٹ افسران نے ایک پیغام واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے جس میں اس نمبر کو بحال کرنے کی درخواست کی گئی ہے.6 دسمبر کو شاد نگر شہر کے قریب چتانپلی میں ایک مبینہ 'انکاؤنٹر' میں پولیس کے ذریعہ چاروں ملزم ہلاک ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.