ETV Bharat / bharat

ویسٹرن کمانڈ کی تقریب، بہادر سپاہیوں کو اعزاز سے نوازا گیا - سپاہیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

مغربی کمانڈ نے آج بہادری، ڈیوٹی کے تئیں وفاداری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر اپنے بہادر سپاہیوں کو اعزاز سے نوازا۔

Western Command Honours Its Soldiers For Exceptional Bravery
ویسٹرن کمانڈ کی تقریب، بہادر سپاہیوں کو اعزاز سے نوازا گیا
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:54 PM IST

مغربی کمانڈ کی جانب سے منعقد ایک پراگرام میں بہادر سپاہیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام مغربی کمانڈ کے ذریعہ پنجاب میں واقع گرج ڈویژن مامون ملٹری اسٹیشن کے راوی آڈیٹوریم ہال میں رائزنگ اسٹار کارپس کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔

ویسٹرن کمانڈ بھارتی فوج کے سب سے بڑے کمانڈ میں سے ایک ہے جو جموں و کشمیر کے کچھ حصوں سمیت ہماری مغربی سرحدوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ چیف، ویسٹرن کمانڈ نے تقریب کی صدارت کی۔ 18 افسران، تین جونیئر افسران اور 19 بہادر جوانوں کو بہادری اور ممتاز سروس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ میں بہادری کے لئے 33 تمغے، ممتاز خدمت کے لئے 05 تمغے اور 06 وششیٹ سیوا میڈل شامل تھے۔ ویسٹرن آرمی کمانڈر نے عمدہ کارکردگی پر 18 یونٹوں کو بھی توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے سرفراز کیا۔ بہادر سپاہیوں کی ہمتوں کی کہانیوں نے اس تقریب میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے یونٹ کے توصیفی اسناد اور اعزاز حاصل کرنے والوں کی مبارک باد دی۔ ان کی شاندار خدمات اور ڈیوٹی کے لئے قابل تحسین لگن کے لئے تمام رینکوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: بھارت 11 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا: جئے شنکر

انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران فوجی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر مغربی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز اور یونٹوں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں۔

۔۔یواین آئی۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.