ETV Bharat / bharat

سابق آئی پی ایس پر حملہ کرنے والے کاؤنسلر معطل - مرشد آباد ترنمول کانگریس کے ضلع صدر

سابق آئی پی ایس ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌نذرالاسلام پر حملہ کرنے والے کاؤنسلر کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق آئی پی ایس پر حملہ کرنے والے کاؤنسلر معطل

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 1:44 PM IST

مغربی بنگال ضلع مرشد آباد ترنمول کانگریس کے صدر ابو طاہر خان نے کہا کہ سابق آئی پی ایس آفیسر نذرالاسلام نہ صرف مرشد آباد بلکہ مغربی بنگال کی اہم شخصیت ہیں، گزشتہ روز ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، اس پر بے حد افسوس ہے۔

سابق آئی پی ایس آفیسر نذرالاسلام ریٹائرمنٹ کے باوجود ضلع میں غریب بچوں کو تعلیم دلانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں، ان کی خدمات کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کر سکتے ہیں، ضلع کے تمام لوگ نذرالاسلام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دل سے ان کی عزت کرتے ہیں۔

مرشد آباد ترنمول کانگریس کے ضلع صدر ابو طاہر خان نے کہا کہ سابق آئی پی ایس ‌‌‌‌افسر ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌نذرالاسلام پر حملہ کرنے والے کاؤنسلر کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈومکل میونسپلٹی کے چودہ نمبر وارڈ کے کاؤنسلر مجیدالشیخ کو معطل کیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کا کاؤنسلر مجیدالشیخ سے فی الحال کوئی رشتہ نہیں ہے، ٹیم ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ریاست کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے سابق آئی پی ایس ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌نذرالاسلام پر حملہ کرنے والے کاؤنسلر کو معطل کرنے کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔

ترنمول کانگریس ضلع صدر ابو طاہر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ کرنے کی روایت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر مجیدالشیخ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ سابق آئی پی ایس نذرالاسلام پر حملہ کیا تھا۔ کاؤنسلر کے ساتھیوں نے سابق آئی پی ایس کے این جی او دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ ضلع کے لوگوں نے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.