ETV Bharat / bharat

'حج سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم'

حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہےموجودہ حالات میں حج کو مختصر کئے جانے کا اعلان قابل ستائش ہے۔ مولانا ارشد مدنی جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز کے ذریعہ حج 2020 کو موقوف نہیں بلکہ مختصر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے جوقابل ستائش ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 5:49 PM IST

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس بات کو لے کر لوگوں کے ذہنوں میں یہ خدشات مسلسل پیدا ہورہے تھے کہ خدا نخواستہ کورونا جیسی مہلک وبا کے پیش نظر کہیں اس سال حج کو موقوف نہ کردیا جائے، لیکن اب جو یہ فیصلہ آیا ہے اس سے ہمیں بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ چند قیود کے ساتھ اس سال بھی حج ہوگا اور سعودی عرب میں پہلے سے مقیم مسلمانوں کو بھی یہ سعادت حاصل ہوسکتی ہے خواہ ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

حج سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم : مولانا ارشد مدنی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں جب پوری دنیا اورخود سعودی عرب کورونا جیسی مہلک وبا میں مبتلا ہے اس سے بہتر کوئی دوسرا فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا۔مولانا مدنی نے کہا کہ کورونا کے مہلک ہونے اور اس بیماری کے عالمی وباء کی شکل اختیارکرنے کے بعد سوشل ڈسٹینسنگ کے قواعد نے بہت ساری چیزوں کو محدودکردیا ہے۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روک دیا ہے، جس کے بعد سعودی حکومت کو اس طرح کا فیصلہ کرنا پڑا جو قابل قدر ہے اور سعودی حکومت کے اس فیصلہ نے لوگوں کے دلوں میں اس سال کے حج کولیکر پائے جانے والے خدشات کو بھی دورکردیا ہے۔

خود سعودی عرب اس مہلک وباء سے محفوظ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 22جون تک سعودی عرب میں جس کی آبادی 2018کی مردم شماری کے مطابق 3 کڑوڑ 37 لاکھ ہے، اب تک ایک لاکھ ایکسٹھ ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 1307 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دن بدن متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ اسلام کا یہ واضح پیغام ہے کہ بیماری سے نہ صرف خود بچیں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔اورآپ ﷺ کا فرمان ہے کہ اگر آپ کسی وباء والی بیماری کی جگہ پر ہیں تو وہاں سے نہ نکلیں اور بیماری والی جگہ سے دور ہیں تو وہاں ہرگز نہ جائیں۔اور چوں کہ کورونا ایک عالمی وباء ہے اور اب تک اس کا کوئی علاج سامنے نہیں آیا ہے، احتیاطی تدبیر ہی اس کا واحد علاج ہے۔

ایسے میں سعودی حکومت کا یہ فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔مولانا مدنی نے آخرمیں کہا کہ پوری دنیا کورونا جیسی وباکے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے ایسے میں ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا اورخاص طورپر حرمین شریفین کو اس مہلک وباسے جلد ازجلد راحت دے اور اس وباکا خاتمہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.