آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ' بھارت ہندوراشٹر نہیں ہے اور ہم اسے نہیں بننے دیں گے'۔
اویسی نے پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی تقریر کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ' آپ بھارت کو ایک ہی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں لیکن ہم بھارت کو مختلف رنگوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور بھارت کی یہی خوبصورتی ہے '۔
انہوں نے کہا کہ ' جمہوریت، تکثیریت اور گنگا جمنا ندیوں کی وجہ سے ہی بھارت ہے۔ پورے ملک میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے جسے ہم بھارت کہتے ہیں '۔
مزید پڑھیں : چارمینار کے تعلق سے حکام سنجیدہ، متعدد پروجیکٹ پر کام ہوگا
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ' جب یہودیوں پر حملہ ہوا تو وہ لوگ بھارت آئے، اس کے علاوہ اگر دنیا میں کہیں بھی مسلمان خوش ہے تو وہ بھارت کیونکہ یہ ایک ہندو راشٹر ہے'۔
اویسی نے کہا کہ ' وہ آر ایس ایس کے ذمہ دار لوگوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں آپ کی رحم سے نہیں رہ رہے ہیں اگر آپ ہمارے سکھ اور دکھ کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین نے ہمیں کیا دیا ہے'۔