ETV Bharat / bharat

کیرالہ طیارہ حادثے کی رپورٹ سے اہم سبق ملے گا: ہردیپ سنگھ پوری - plan crashes

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق کمپنی کی تفتیشی اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں زخمیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اور متوفی کے لواحقین سے بھی ملیں گی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 7:16 PM IST

ایئر انڈیا ایکسپریس لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیام سندر ہفتے کے روز کالی کٹ پہنچے اور پھر جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

ویڈیو

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق کمپنی کی تفتیشی اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں زخمیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اور متوفی کے لواحقین سے بھی ملیں گی۔

اس سے قبل صبح کے وقت شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جائے حادثہ پر پہنچ کا حالات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثے میں جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں ان پر انہیں بے حد دکھ ہے، لیکن دوسری جانب اس حادثے کی جانچ رپورٹ سے کچھ سبق بھی ملے گا۔

حادثے سے متاثرہ طیارے میں مسافروں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لئے دہلی اور ممبئی سے دو خصوصی امدادی طیارے یہاں بھیجے گئے ہیں۔

ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر دبئی کے علاوہ کالی کٹ، ممبئی، دہلی میں بھی تمام ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لئے اے آئی بی، ڈی جی سی اے اور ایئرکرافٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جہاز کے عملے کے دیگر چار ممبران محفوظ ہیں۔

اس دوران گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر (بلیک باکس) برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس ریکارڈر کے ذریعے اب یہ جاننا ممکن ہوگا کہ جمعہ کی رات کو ہونے والے حادثے سے عین قبل پائلٹ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.