پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہونے والے حملے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نا کھیلا جائے۔
کئی سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کو خلاف میچ نہیں کھیلنا چاہیے لیکن کچھ نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کو شکست دیکر اس سے بدلہ لیا جائے۔
اس معاملے میں بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے بھی اپنی رائے ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھارتی حکومت کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم وہی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی اور سی او اے کی میٹنگ میں بھی یہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔
گذشتہ روز سی او اے کے ساتھ میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی اور دیگر ممالک سے درخواست کی ہے کہ عالمی کپ سے پاکستانی ٹیم کا بائیکاٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ اور سورو گنگولی سمیت دیگر کئی سابق کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نا کھیلنے کی بات کہی تھی۔ لیکن سنیل گاؤسکر اور سچن تیندولکر نے پاکستان کو شکست دے کر بدلہ لینے کی بات کی ہے۔