اس دوران ماگن نے کہا کہ 'میں بھارت اور منگولیا کے مابین تعلقات کو انڈو منگولین فلم اینڈ کلچرل فورم کے ذریعہ فروغ دینے کی کوششوں پر سندیپ ماروا مبارک باد دیتاہوں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے بھارت دورے پر آنے پر بہت خوشی ہے، ہمارا بھارت کے ساتھ پرانا روحانی اور ثقافتی رشتہ ہے۔'
![بھارت سے ہمارا رشتہ پرانا ہے: خالت ماگن بٹولگا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/4504349_278_4504349_1569000503813.png)
اس موقع پر آئی سی سی آر کے ڈائریکٹر جنرل اکھلیش مشرا، منگولیا کے نیشنل فلم کمیشن کے چیئرمین اورگیل مکھن، منگولیا کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کے وزیر ایخ امگلان بائیمبسرین، گریٹ ہورل اسٹیٹ ممبر اندرما بتبیئر بھی موجود تھے۔
ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ منگولیا ایک امن پسند ملک ہے اور ہم نے ہمیشہ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ہیں، فلم اور ثقافت کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے آپسی تعلقات زیادہ گہرے ہو سکتے ہیں۔