ETV Bharat / bharat

'ہم غریب کی لڑائی لڑ رہے ہیں'

ارریہ پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رام ولاس پاسوان نے عظیم اتحاد پر جم کر تنقید کی۔

رام ولاس پاسوان
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 3:41 PM IST

رام ولاس پاسوان نے کہا کہ عظیم اتحاد کے پاس کوئی بھی مدعا نہیں بلکہ اس میں شامل جماعتوں میں محض کرسی کا لالچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر مذہب کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کو نام سے ڈرایا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے اور تقریباً تمام سیاسی جماعتوں میں مسلم رہنما موجود ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

رام ولاس پاسوان نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ اگر این ڈی اے کی حکومت اقتدار میں آئی تو ریزرویشن ختم کر دیا جائے گا لیکن جب تک نتیش اور میں بہار میں موجود ہیں تب تک بہار میں ریزرویشن ختم نہیں ہوگا۔

Intro:عظیم اتحاد کے پاس کوئی مدعا نہیں، ہر ایک کرسی پانے کی للک میں : رام بلاس پاسوان

ارریہ : پارلیمانی انتخاب انتخاب کے پیش نظر این ڈی اے امیدوار و بھاجپا کے سابق رکن پارلیمنٹ پردیپ کمار سنگھ کی حمایت میں لوجپا کے قومی صدر رام بلاس پاسوان و نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی نے ارریہ کے کرسا کانٹا گاؤں میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کیا اور بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کی.

Body:اس موقع پر لوجپا کے قومی صدر و مرکزی وزیر رام بلاس پاسوان نے کہا کہ عظیم اتحاد کے پاس این ڈی اے سے لڑنے کے لئے کوئی مدعا نہیں ہے، انہیں صرف گدی کی للک ہے اور اس میں بھی انتشار ہے، سب پارٹی کے لوگ چاہتے ہیں وزیر اعظم ان کی پارٹی کا بنے، انہوں نے کہا کہ ہم سبھی ذات و مذہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں، ہمارے مسلم بھائیوں کو صرف بی جے پی کا ڈر دکھایا جاتا ہے، مسلم لیڈر کس پارٹی میں نہیں ہے اور سبھی قابل احترام ہے، یہ مخالف پارٹی کی سازش ہے کہ کسی بھی طرح سے مسلم بھائی کو ووٹ بینک بنا کر رکھا جائے، مسلمانوں کی بڑی قربانی رہی ہے، بڑے سے بڑے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے ملک کا وقار بڑھایا. انہوں نے کہا لوگوں کو ورغلایا جا رہا ہے کہ مودی حکومت ریزرویشن ختم کر دے گی جبکہ یہ محض افواہ ہے، کسی کی طاقت نہیں کہ پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن ختم کر دیا جائے. جب تک مرکز میں نریندر مودی، بہار میں نتیش کمار اور میں ہوں تب تک ریزرویشن کوئی ختم نہیں کر سکتا.

Conclusion:سوشیل کمار مودی نے کہا کہ نریندر مودی اس ملک کے واحد ایسے وزیر اعظم ہیں جو بنا چھٹی لئے روزانہ 18 گھنٹے کام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہار کے گھر گھر میں بجلی پہنچائی گئی ہے اور سال کے آخر تک کسان بھائی کے کھیتوں میں بھی بجلی پہنچ جائے گی. مودی حکومت نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام اونچا کیا ہے جس پر ہم تمام ہندوستانی کو فخر ہے، اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں بھاجپا امیدوار پردیپ کمار سنگھ ، رکن اسمبلی وجئے کمار منڈل، اجئے جھا ،سنتوش شرانہ، خالد حسین، شمس الحق، ممتاز انصاری، رامیشور پاسوان، سنجے منڈل وغیرہ کے نام شامل ہے.

خطابی ویڈیو....... سوشیل کمار مودی ، نائب وزیر اعلیٰ، بہار
خطابی ویڈیو...... رام بلاس پاسوان ، مرکزی وزیر
خطابی ویڈیو...... پردیپ کمار سنگھ ، بھاجپا امیدوار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.