بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر بی رام موہن نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ چیئرمین محمد سلیم جی ایچ ایم سی' ٹاؤن پلاننگ' لینڈ ایکویزیشن ' سی ای او وقف بورڈ و یگر عہدیداروں کے ہمراہ نامپلی میں واقع دفتر حج ہاؤس میں خصوصی جائزہ اجلاس منعقد کیا، تاکہ شہر کو عمومی سطح پر بلا کسی رکاوٹ کے ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جا سکے-
اس موقع پر وقف بورڈ کے صدر اور حیدرآباد کے میئر نے مشترکہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔ بی رام موہن نے کہا کہ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ وقف کی جائیدادوں کے تحفظ اور اس کی ترقی پر گامزن ہے-
وقف کے جائیدادوں کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں ترقی دیتے ہوئے عوام کے لئے فائدہ مند بنایا جارہا ہے- اس سلسلے میں بورڈ اور دیگر محکمہ جات کے درمیان تال میل آپسی اشتراک اور تعاون کو یقینی بنایا جارہا ہے- ساتھ ہی شہر حیدرآباد کو عالمی سطح پر ترقی دینے کے لئے سڑکوں کی توسیع، تعمیر اور مرمت کے ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے-
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے، جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں- یہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں مختلف مذاہب کے سرکردہ شخصیتوں مذہبی پیشواؤں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مسائل کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض متولیان غلط بیانی کے ذریعہ محکمہ جات کو گمراہ کر رہے ہیں- ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس آر ڈی منصوبے کے پیش نظر پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت ایسکی لیٹر فلائی اوورز ' انڈر پاس سڑکوں کی توسیع تعمیر اور مرمت جیسے کاموں کا آغاز کیا جائے گا اور تمام قابل تعظیم مقامات کا تحفظ کیا جائے گا-