اُنہوں نے 1322 ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار سجاد احمد رائنا کو شہیکشت دی۔
ساجد کو صرف 314 ووٹ حاصل ہوئے۔
خیال رہے کہ وحید پرا پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور وہ بھی تب جب وہ زیر حراست ہیں۔
نامزدگی داخل کرنے کے پانچ دن بعد انہیں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے 25 نومبر2020 کو نئی دہلی میں گرفتار کیا تھا۔
جب نئی دہلی نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا تو وحید کو چھ ماہ کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔
رواں برس این آئی اے نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کے ایک بڑے معاملے سے منسلک ہیں، جس میں جموں و کشمیر پولیس داویندر سنگھ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
رواں ماہ 19 دسمبر 2020 کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک خصوصی جج نے پرا کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں دیا ہے۔ اس کے بعد انہیں جموں کی امفلہ جیل منتقل کردیا گیا۔
پوچھ گچھ کے بعد پرا پر ایک ملزم عرفان شفیع میر سے مبینہ طور پر "قریبی روابط" کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں:محبوبہ مفتی کی وحید الرحمن کے اہل خانہ سے ملاقات
خیال رہےکہ انہیں حزب اللہ مجاہدین عسکریت پسند نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور اس سال کے شروع میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس داویندر سنگھ کو معطل کیا گیا تھا۔
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پرا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی کے پرا کی فخر نہیں ہوسکتی ہیں کہ جنہوں نے اپنے اولین انتخابات میں ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
ان کی نامزدگی داخل کرنے کے بعد ہی بے بنیاد الزامات میں گرفتار ہونے کے باوجود لوگوں نے وحید سے اپنے محبت اور اعتماد ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وحید پرا کی جیت پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے اپنا پہلا انتخاب ووٹوں کے بڑے فرق سے جیتا ہے۔
ان کی نامزدگی داخل کرنے کے بعد سے ہی ان پر بے بنیاد الزامات لگاکر انہیں گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتار ہونے کے باوجود لوگوں نے وحید سے اپنی محبت اور اعتماد ظاہر کیا ہے۔ امید ہے کہ انصاف غالب آئے گا۔