ضلع بارہ بنکی کے محکمہ جنگلات نے گدھوں کی موجودگی کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
نیچر کلینر کے نام سے مشہور یہ پرندہ تقریباً دو دہائیوں سے غائب تھا۔
محکمہ جنگلات کا دعوی ہے کہ بارہ بنکی میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کئی آسمان میں اڑتے ہوئے دکھائی دیے۔
قابل ذکر ہے کہ گدھ ماحول کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، گدھ کی متعدد نسلیں پائی جاتی ہیں جن میں کیلی فورنیا اور انڈین کانڈرس گدھ کی نسل شمالی اور جنوبی امریکا میں پائی جاتی ہیں، جبکہ دوسری نسل میں مردار خور گدھ شامل ہیں جو یوروپ، افریقہ اور ایشیائی ممالک جیسے بھارت کے ریگستانی و صحرائی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ گدھ عموماً صحت مند جانوروں پر حملہ یا انکا شکار نہیں کرتا بلکہ بیمارو لاغر جانوروں کو اپنا شکار بناتا ہے، ان میں سونگھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے جسے وہ اپنے پرواز کے دوران بآسانی محسوس کر اسے اپنا شکار بنالے تا ہے۔