ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ وہ باپ بن گئے ہیں۔ انوشکا شرما نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ انوشکا اور وراٹ کی بیٹی کی ولادت ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آج دوپہر ہوئی۔ کوہلی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹی کی ولادت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا 'ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ، ہم آپ کی پیار اور نیک خواہشات کے لئے دل سے شکر گذار ہیں۔ انوشکا اور بیٹی دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اس زندگی کے اس باب کا تجربہ کرنے کو ملا۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ یہ ضرور سمجھیں گے کہ اس وقت ہمیں تھوڑی پرائیویسی درکار ہے۔'
اس خبر کے بعد سے وراٹ اور انوشکا کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حال ہی میں، وراٹ اور انوشکا کو چیک اپ کے لیے جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد وراٹ اور انوشکا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ساڑی میں خاتون کا خطرناک اسٹنٹ، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ 2020 میں ورات اور انوشکا نے اپنے پہلے بچے کے ساتھ حمل کی خبر دی تھی۔ وراٹ اور انوشکا کے بارے میں اس انکشاف کے بعد دونوں ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے تھے۔ اب جب ویروشکا (وراٹ اور انوشکا) کی بیٹی دنیا میں آگئی ہے، تو سبھی کو اس کی پہلی جھلک پانے کا انتظار ہے۔