بدھ کے روز قائد حزب اختلاف رمیش چنیتھتلا نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ وزیر اعلی پنارائی وجین کی ریاستی کانگریس کے صدر ملاپلی رام چندرن سے دیرینہ اختلافات ہیں۔
رام چندرن 1984 سے 1998 تک مسلسل پانچ دفعہ وجین کے آبائی مقام کننور سے کانگریس کے لوک سبھا ممبر تھے۔
منگل کے روز ، ملاپلی کے کہا کہ پنارائی وجین وسائل کا صحیح استعمال نہیں کررہے ہیں اور پیسوں کا اسراف کیا جارہا ہے اور وہ کیرالہ کے عام افراد کی ضروریات کی دیکھ بھال نہیں کررہے ہیں ، جس پر پنارائی وجین نے ملاپلی کے ان الزامات کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کے وجین ملا پلی کے ایک عرصہ سے مخالف ہیں اور یہ ایک ایسے شخص کے لیے موزوں نہیں ہے جو وزیر اعلی ہو۔ چھنتلا نے کہا کہ کوویڈ 19 سے نمٹنے میں حکومت سے غلطیاں ہورہی ہیں اور ہم اس بارے میں سیاست سے بالا تر ہو کر حکومت کو آگاہ کررہے ہیں۔
چھنتلا نے کہا کہ حکومت یہ باور کروانے کی کوشش کررہی ہے کہ کوویڈ 9 کے پھیلاؤ ریاست کی ناقص مالی حالت کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ یہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ریاست کے وزیر خزانہ تھامس آئیزاک کے خراب مالی انتظام کی وجہ سے اس سال جنوری سے سرکاری خزانے سے 5000 روپے کے بلوں کو بھی نہیں چکایا جاسکتا ۔چھنتھلا نے کہ اکہ وجین تیز مزاج ہیں اور اسی لیے انہوں نے اس طرح کا ردعمل ظاہر کیا۔
چنیتھتلا نے وجین حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کیرالہ کے تمام سرکاری ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ لازمی طور پر نہ روکے۔