لیفٹیننٹ جنرل اشونی کمار نے صبح چھ بجے ’وجئے دوڑ‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ فوج کی جانب سے ہر برس آج کے دن اس طرح کی ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی فوج نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا:
’’کارگل کے ہیرو کی جرأت، بہادری اور قربانی کی یاد میں اتوار کی صبح چھ بجے نئی دہلی کے وجے چوک پر ’وجئے دوڑ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔آئیں اور فوج کے بہادروں کے ساتھ دوڑیں‘‘۔
ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پبلک انفارمیشن نے اطلاع دی کہ دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے انتقال کی وجہ سے انڈیا گیٹ پر ٹرائی-سروس بینڈ کی نمائش 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔