ETV Bharat / bharat

یوم آزادی کے موقع پر نائیڈو کی مبارکباد - نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

نائیڈو نے یوم آزادی کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 'ملک 74 ویں جشن آزادی منا رہا ہے۔ آزاد بھارت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے افراد کو ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کرنا سچی خراج عقیدت ہوگی۔

یوم آزادی کے موقع پر نائیڈو کی مبارکباد
یوم آزادی کے موقع پر نائیڈو کی مبارکباد
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 8:22 AM IST

Updated : Aug 15, 2020, 10:00 AM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور ملک میں امن، ترقی اور ہم آہنگی کی دعا کی ہے۔

نائیڈو نے یوم آزادی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ 'ملک 74 ویں جشن آزادی منا رہا ہے۔ آزاد بھارت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے افراد کو ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کرنا سچی خراج عقیدت ہوگی۔

انہوں نے اس موقع پر ملک میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کی دعا بھی کی۔

نائیڈو نے کہا کہ 'میں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک اپنا 74 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ آزاد ملک اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے لاتعداد آزادی کے متوالوں کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اپنی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے افراد کو یاد کیا جانا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی، قوم سے کر رہے خطاب

نائب صدر نے کہا کہ 'آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کرکے ہمیں انھیں معنیٰ خیز خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ اس یوم آزادی کے موقع پر ہم متحد، خوشحال، ہمہ جہتی، پرامن قوم کے تئیں پابند عہد ہونے کا اعادہ کریں جہاں ایک ارب سے زیادہ افراد کے خواب پورا ہو سکیں'۔

Last Updated : Aug 15, 2020, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.