ETV Bharat / bharat

'جنتا کرفیو پرعمل کیا جائے' - Janata curfew

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اتوار کو مجوزہ ’جنتا کرفیو‘ پر سبھی سے عمل کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کو متحد ہوکر اس وبا کا سامنا کرنا چاہئے۔

Vice President M Venkaiah Naidu
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 5:03 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جنتا کرفیو پر عام آدمی سے لے کر خاص لوگوں کو بھی عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے کورونا وائرس کا سامنا کرنے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے لیے متحد ہونا ضروری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہئے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، یہ وائرس رابطے میں آنے سے پھیلتا ہے اس سے لوگوں کی سماجی دوری ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جتنی اپنی اتنی ہی دوسروں کی پرواہ کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور دیگر تنظیموں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہر شخص کو ایک دوسرے کو مطلع اور بیدرا کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 180 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.