ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ گلیشیئر سانحہ: جنگی پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری

اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آئے سیلاب میں لاپتہ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے، پیر کی دوپہر تک یہ تعداد بڑھکر 202 تک پہنچ گئی۔

Uttarakhand Glacier Burst: 19 bodies recovered, multi-agency ops underway

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:14 PM IST

Updated : Feb 8, 2021, 4:24 PM IST

دہرادون: فوج، آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت رسانی میں مصروف ہیں۔ حادثے میں اب تک 19 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ تاحال تقریباً 202 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

گلیشیئر ٹوٹنے سے آئے سیلاب کے سبب ہوئی تباہی کے تعلق سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت کئی اعلی رہنماؤں نے متاثرین کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو

گلیشیئر سانحہ سے متعلق ملک و بیرون ممالک کے متعدد رہنماؤں نے مہلوکین کے اہل خانہ و متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ویڈیو

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چمولی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ٹویٹ میں لکھا کہ برطانیہ بھارت کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

ویڈیو

ریاستی آفات بچاؤ مرکز کی جانب سے آج جاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں ابھی تک 202 لوگ لاپتہ ہیں اور 19 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ پانچ پل تباہ ہوئے ہیں۔

ویڈیو

وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت ایک بار پھر تباہی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں، وزیر اعلی رات کو وہاں قیام کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ امداد ی کام تیزی سے جاری ہیں اور حکومت اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس میں مرکز سے ہر طرح کی مدد مل رہی ہے۔

ویڈیو

تباہی سے متعلق معلومات کے لیے اتراکھنڈ پولیس کنٹرول روم میں براہ راست ڈی آئی جی اشوک کمار سے رابطہ کرنے کے لیے نمبر جاری کیا گیا ہے۔ معلومات کے لیے۔ 9411199317، 9818840990 رابطہ نمبر جاری کیے گئے ہیں۔

ویڈیو

ڈی جی پی اشوک کمار کا کہنا ہے کہ امدادی کام جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں سے بیشتر کا تعلق یوپی بہار سے ہے۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جو ڈیم منصوبے میں کام کر رہے تھے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری کے 30 افراد سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس دوران مرکزی انسانی وسائل کے وزیر اور ہریدوار کے لوک سبھا رکن رمیش پوکھریال نشنک، ٹہری کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت، جنپد کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جےپی) اشوک کمار کل سے ہی رینی گاؤں میں رہکر راحت کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں ریاستی حکومت نے جوشی مٹھ کے حادثے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ اگر کوئی متاثرہ علاقے میں پھنسا ہوا ہے یا کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہے تو ہیلپ لائن نمبر 1070 یا 9557444486 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

جوشی مٹھ بدری ناتھ شاہراہ پر ویشنو پریاگ۔ رشی گنگا میں گلیشیئر ٹوٹنے سے پانی بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باڑھ اور انسانی نقصان کے امکانات بڑھ گئے تھے۔

انتظامیہ نے وشنو پریاگ جوشی مٹھ، کرن پریاگ ، روپدرپریاگ ، شری نگر ، رشی کیش سے ہری دوار تک الکنند اور گنگا ندی کے کنارے نہ جانے کی پیل کی تھی۔

Last Updated : Feb 8, 2021, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.