ETV Bharat / bharat

یوپی ضمنی اسمبلی انتخابات: پرچہ نامزدگی کا آخری دن - پرچہ نامزدگی کا آخری دن

ریاست اترپردیش میں اسمبلی کی 11 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، جن کے لیے 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

UP by-elections 2019
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 11:50 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:41 PM IST

ریاست بھر کی 11 سیٹوں کے لیے تاحال 155 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی، جبکہ صرف گزشتہ روز 121 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

ریاست اترپردیش میں اسمبلی کی 11 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، جن کے لیے 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

گزشتہ روز لکھنؤ کینٹ سے سریش تیواری کارکنان کے ساتھ جلوس نکال کر پرچہ داخل کرنے پہنچے، جبکہ بی ایس پی کے ارون ترویدی اور کانگریس پارٹی سے ڈی پی سنگھ نے پرچہ پہلے ہی داخل کر دیا تھا۔

پرتاپ گڑھ سیٹ سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین پارٹی سے اسرار احمد نے پرچہ داخل کیا۔

اسکے علاوہ زیدپور سیٹ سے سینئر کانگریسی لیڈر پی ایل پونیا کے بیٹے تنج پونیا نے پرچہ داخل کر دیا ہے۔

  • سہارنپور کی گنگوہ سیٹ سے کل 15 امیدوار
  • رامپور صدر سے 10
  • اگلاس (علی گڑھ) سے 10
  • بلھا ( بہرائچ) سے 12
  • لکھنؤ کینٹ سے 15
  • گویند نگر (کانپور) سے 20
  • مانک پور (چترا کوٹ) سے 10
  • پرتاپ گڑھ صدر سے 18
  • زید پور سے 10
  • جلال پور ( امبیڈکر نگر) سے 20
  • گھوسی سے 15

ان سیٹوں میں سے بھاجپا کے کھاتے میں 9 سیٹیں تھی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کتنا دم خم دکھا پاتی ہے۔

رام پور اسمبلی حلقہ سے اعظم خان کی اہلیہ ایس پی کی طرف سے میدان میں ہیں۔ یہ نشست اعظم خان کے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔

اسکے علاوہ لکھنؤ کینٹ سے ریتا بہوگنا جوشی کی سیٹ پر بھی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

یو پی ضمنی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی جیسی پارٹیاں اکیلے ہی میدان میں اتر رہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.