اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں رہتے ہوئے راشد احمد پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا تھا یہاں کی اہم معلومات اور تصاویر مسلسل بھیج رہا تھا۔
ابتدائی معلومات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ راشد پاکستان جا چکا ہے اور وہاں پر خصوصی ٹریننگ لے کر لوٹا ہے، یوپی 'اے ٹی ایس' نے جس راشد کو گرفتار کیا ہے، اس سے ابتدائی تفتیش میں کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، جن میں یہ بات پتہ چلی ہے کہ راشد دو بار پاکستان جا چکا ہے اور وہاں متعدد 'آئی ایس آئی' کے ایجنٹوں سے ملا بھی ہے۔
راشد نے 'آئی ایس آئی۔ کے ایجنٹوں کو ابھی تک کئی اہم مقامات اور آرمی سی آر پی ایف کیمپوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہے، تصویر اور ویڈیو بھیجنے کے بدلے میں 'آئی ایس آئی' ایجنٹوں نے راشد کو روپے اور بہت مہنگے تحائف بھی دیئے ہیں، راشد وارانسی کے چتتوپر علاقے کا رہائشی ہے، لیکن موجودہ وقت میں وہ مغلسرائےپڑاو علاقے میں رہ رہا تھا۔
راشد کو لے کر 'اے ٹی ایس۔ اور انٹیلی جنس کی ٹیم لکھنؤ روانہ ہو چکی ہے اور اس سے وہیں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق راشد سے چار اہم نکات پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے، ان میں ابھی تک کتنے مقامات اور ٹیمپو کی نگرانی کر کے اس نے پاکستان تصویر بھیجی ہیں، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے عوض اسے کتنے روپے اور تحائف ملے ہیں۔
اس کے علاوہ کن کن اہم مقامات، آرمی کیمپ اور پولیس کیمپ کی تصویر بھیجنے کے لئے اسے پاکستان سے کہا گیا تھا، وارانسی میں راشد کے تعاون کے لئے اور کون کون کام کررہا ہے یہ تمام اہم معلومات جمع کرنے کے لئے پوچھ گچھ کی جائے گی۔