غیر شادی شدہ جوڑے کا ایک کمرہ میں پایا جانا جرم نہیں ہے ضلعی پولیس نے حال ہی میں کوئمبٹور میں ایک خانگی لاج کو اس وجہ سے مقفل کردیا کہ لاج کے ایک کمرے میں غیر شادی شدہ جوڑا پایا گیا۔
لاج کے مالک نے پولیس کے اس اقدام کو ہائی کورٹ میں چلینج کیا۔جسٹس ایم ایس رمیش کی قیادت والی بنچ میں مدراس ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ جج نے کہا کہ پولیس کی وضاحت سے اتفاق کرنا غلط ہےغیر شادی شدہ مردوں اور عورتوں کو ایک ہی کمرے میں نہ رہنے کا قانون نہیں ہے تو کس طرح اسے غلط قرار دیا جا سکتا ہے۔
جج نے کہا کہ ،لیونگ ٹو گیدر، کے دوران مرد اور خاتون کا ایک ساتھ رہنا جرم نہیں سمجھا جاتا، تو لاج میں ایک ہی کمرے میں غیر شادی شدہ جوڑے کی موجودگی کو کس طرح جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ نے لاج کو بند کردینے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے فوری کھول دینے کی ہدایت دی۔
'غیرشادی شدہ جوڑے کا ایک کمرےمیں رہنا جرم نہیں'
مدراس ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ میں کہا ہے کہ قانون یہ نہیں کہتا ہے کہ غیر شادی شدہ جوڑے کا ایک ہی کمرے میں رہنا جرم ہے۔