ETV Bharat / bharat

اناؤ ریپ کیس: سڑک حادثے کی سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ - congress

کانگریس پارٹی نے رائے بریلی میں اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کے ساتھ ہونے والے سڑک حادثے کی سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

congress demands cbi probe
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 8:12 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں زیرعلاج اناؤ ریپ متاثرہ کے لیے عیادت پہنچے اور رائے بریلی میں ہونے والے سڑک حادثے کی سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کا سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ

اس موقعے پر کانگریس پارٹی کے لیڈران نے کہا کہ متاثرہ کے ساتھ اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ رائے بریلی میں ہونے والا یہ حادثہ محض حادثہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کروایا گیا۔

کانگریسی رہنما ور ایم ایل سی ارادھنا سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا: 'کانگریس کا یہ وفد پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ہدایت پر متاثرہ سے ملاقات کے لیے آیا ہے۔'

ارادھنا سنگھ نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ جو ملزم ہیں، وہ پارٹی کے ممبر بنے ہوئے ہیں، حکومت انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کیوں کر رہی ہے؟

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ جب یہ سڑک حادثہ ہوا، تب متاثرہ کے ساتھ سکیورٹی گارڈز وہاں موجود نہیں تھے؟

اس کے علاوہ جس ٹرک سے ٹکرا کر اکسیڈنٹ ہوا اس کے نمبر پر کالا رنگ کیوں لگا تھا؟ جس سے نمبر معلوم نہیں ہو۔ ان سب باتوں سے صاف ہوجاتا ہے کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

کانگریس پارٹی کے 'سیوا دل' لیڈر نے ای ٹی وی بھارت سے کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سیوا دل کے لوگ یہاں پر دن رات نگرانی کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ متاثرہ کو یہاں پر بھی خطرہ ہے۔'

دراصل اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرہ کی ماں اور چاچی سمیت دو افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ اپنے چاچا سے ملنے رائے بریلی جیل جا رہی تھی۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرین کے چاچا مہیش سنگھ رائے بریلی جیل میں بند ہیں۔ ان سے ملاقات کے لیے متاثرہ، اس کی ماں، چاچی اور وکیل مہندر سنگھ رائے بریلی جیل جا رہے تھے کہ راستے میں گروبکھش گنج کے پاس ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی۔ اس میں متاثرہ کی والدہ اور اس کے چاچی ہلاک ہو گئے، جب کہ ریپ متاثرہ اور ان کے وکیل مہندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

Intro:انائو گینگ ریپ میں سیاست تیز ہوگئی ہے آج ہسپتال میں متاثرہ سے ملنے کانگریس پارٹی کے لیڈران پہنچے۔ کانگریس نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔

Body:جس طرح سے گزشتہ روز رائے بریلی میں انائو گینگ ریپ متاثرہ اور اسکے پریوار والوں کا کار اکسیڈنٹ ہوا ہے۔ اس میں سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے، جو کہ کانگریس پارٹی نے صاف طور پر کہا کہ، "یہ محض اکسیڈنٹ نہیں ہے، بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کروایا گیا ہے۔"

یوپی کانگریس پارٹی کا ایک ڈیلیگیشن متاثرہ سے ملاقات کرنے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی گیا۔ پارٹی کی ایم ایل سی آرادھنہ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم لوگ پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا جی کے کہنے پر یہاں ملاقات کرنے آئے ہیں۔

ہم دعوے کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ سرکار کی ناکامی ہے۔ جنہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا، وہ آج کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

ارادھنا سنگھ نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ جو مجرم ہیں، وہ پارٹی کے ممبر بنے ہوئے ہیں، حکومت انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کیوں کر رہی ہے؟

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ جب اکسیڈنٹ ہوا، تب متاثرہ کے ساتھ سکیورٹی گارڈ وہاں موجود نہیں تھے؟

اس کے علاوہ جس ٹرک سے ٹکرا کر اکسیڈنٹ ہوا اس کے نمبر پر کالا رنگ کیوں لگا تھا؟ جس سے نمبر معلوم نہیں ہو۔ ان سب باتوں سے صاف ہوجاتا ہے کہ یہ محض اکسیڈنٹ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

کانگریس پارٹی کے 'سیوا دل' لیڈر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیوا دل کے لوگ یہاں پر دن رات نگرانی کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ متاثرہ کو یہاں پر بھی خطرہ ہے۔

Conclusion:اس پورے معاملے میں کانگریس پارٹی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پہلے کی طرح اکسیڈنٹ کی انکوائری سی بی آئی سے کروائیں۔ متاثرین کے پریوار کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.