ETV Bharat / bharat

شام میں امن کے لیے کوششیں جاری - روس کے صدر ولادیمیر پوٹن

شام کی صورتحال کے پیش نظر وہاں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکہ اور روس اس سلسلے میں پیش پیش نظر آرہے ہیں۔

شام میں قیام امن۔۔۔؟
author img

By

Published : May 15, 2019, 10:25 AM IST

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان شام میں امن و آشتی لانے کے لیے روس امریکہ نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے روس کے سوچی میں ملاقات کے بعد پومپيو نے کہا کہ' اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 سے متعلق سیاسی عمل میں تاخیر ہوئی ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم باہمی طور پر اب ایک ساتھ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں، جس سے اس عمل کو شروع کرنے کے لیے کم از کم پہلا قدم اٹھائے جا سکیں'۔

انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک نے شام کے معاملہ پر ٹھوس حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے تاہم اس کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر 2015 قرارداد 2254 منظورکر کے شام میں جنگ بندی اور سیاسی حل کا اعلان کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.