ETV Bharat / bharat

ایک استاذ ایسے بھی۔۔۔۔۔ - Primary teacher

صدر جمہوریہ اعزاز سے نوازے جا چکے انور خاں اس دور میں تمام اساتذہ کے لیے ایک شاندار مثال ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 12:08 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:44 PM IST

علم ایک ایسی دولت ہے کہ اُسے جتنا تقسیم کیا جائے، اس میں اُتنا ہی اضافہ ہوتا ہے۔ کچھ اساتذہ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اپنے طلبا کو توقع سے کہیں زیادہ تعلیم کی نعمت سے سرفراز کرتے ہیں۔

ایک استاذ ایسے بھی۔۔۔۔۔

اتر پردیش میں بریلی کے انور خاں انہیں اساتذہ میں سے ایک ہیں۔ انور خان نے سروس سے سبکدوشی کے بعد اپنی بقیہ زندگی بچوں کو تعلیم دینے کے لیے وقف کر دی ہے۔

صدر جمہوریہ اعزاز سے نوازے جا چکے انور خاں اس دور میں تمام اساتذہ کے لیے ایک شاندار مثال ہیں۔

وہ سنہ 2017 میں پرائمری اسکول سے بطور ہیڈ ماسٹر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے، لیکن آرام کرنے کی عمر میں علم کی روشنی سے دنیا کو روشن کرنے کے جذبے نے انہیں دوبارہ اسکول آنے پر مجبور کر دیا۔

وہ ان دنوں ضلع بریلی میں واقع جسولی کے پرائمری اسکول میں بچوں کو روزانہ مفت میں تعلیم دینے آتے ہیں۔

انہوں نے بچوں میں حب الوطنی اور معاشرتی ہم آہنگی کے جذبات پیدا کرنے کے لیے اسکول میں بچوں کی ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

غریب خاندان میں پیدا ہونے والے انور خاں نے اسٹریٹ لائٹ کی روشنی میں تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی کو روشن کیا تھا۔

آج وہی روشنی وہ غریب خاندان کے معصوم طلبا و طالبات کو بطور امانت واپس لوٹا رہے ہیں۔

بچپن مشکلوں میں گزرا اور تمام تاریکیوں سے مقابلہ کرنے کے بعد انہوں نے تعلیم مکمل کی۔ سنہ 1974 میں انہیں پرائمری اسکول میں استاذ بننے کا موقع ملا۔

اُنہوں نے درس و تدریس کی خاطر ایسے اسکولز کا انتخاب کیا، جہاں کوئی بھی استاذ تعیناتی کے لیے تیار نہیں ہوتا تھا۔

دور دراز کے اسکولز میں تعیناتی کے دوران انہوں نے علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اِن کاوشوں کے نتیجے میں اُنہیں سنہ 1996 میں یومِ اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

سنہ 2017 کو انور خاں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ گھر میں جشن منایا گیا، لوگوں نے آرام کا مشورہ دیا، لیکن ان کے دل میں درس و تدریس کا طوفان بپا تھا۔

انہوں نے بی ایس اے سے اجازت کے بعد جسولی کے پرائمری جونیئر اسکول میں مفت تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تقریباً ڈھائی برس گزر جانے کے بعد اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ وہ خاص طور پر اسکائوٹنگ، ریڈ کراس اور اردو کا درس دیتے ہیں۔

اسکول کے پرنسپل ہریش بابو شرما انور خاں کے اس کاوش کو نہ صرف سلام کرتے ہیں، بلکہ وہ ان کے بے حد قدر دان بھی ہیں۔

Intro:up_bar_1_teachers day_ilm ki roshni_pkg_7204399

Special Story……Teacher’s Day

کہتے ہیں کہ علم ایک ایسی دولت ہے کہ جسے جتنا تقسیم کیا جائے، اُتنا اضافہ ہوتا ہے۔ کچھ ٹیچر ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اپنے طلبہ طالبات کو مقررہ وقت و توقع سے کہیں زیادہ محنت کرکے درس و تدریس کی زمہ داری انجام دیتے ہیں۔ ہم بریلی سے ایک ایسے ٹیچر کی بات کر رہے ہیں، جس نے اپنی پوری زندگی بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں وقف کر دی ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ بلکہ اُنہوں نے اپنے رٹٓائرمنٹ کے بعد بھی اسکول میں تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
Body:
یومِ اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ اعزاز سے نوازے جا چکے بریلی کے انور خاں اس دور میں تمام ٹیچر کے لیئے ایک مثال ہیں۔ وہ نسہ 2017 میں پرائمری اسکول سے بطور ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے رٹائر ہو چکے ہیں۔ یہ اُنکی آرام کرنے کی عمر تھی، لیکن علم کی روشنی سے دنیا کو روشن کرنے کا جزبہ اسکول کے احاطے تک لے کھینچکر لے آیا۔ وہ ان دنوں جسولی کے پرائمری اسکول میں بچوں کو تعلیم دینے آتے ہیں۔ وہ بھی بالکل مفت میں۔ انہوں نے بچوں میں حب الوطنی اور معاشرتی ہم آہنگی کے جذبات پیدا کرنے کے لئے اسکول میں بچوں کی ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

غریب خاندان میں پیدا ہونے والے انور خاں نے اسٹریٹ لائٹ کی روشنی میں تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی کو روشن کیا تھا۔ آج وہی روشنی وہ غریب خاندان کے معصوم طلبہ طالبات کو واپس لوٹا رہے ہیں۔ بچپن مشکلوں میں گزرا اور تمام تاریکیوں سے مقابلہ کرنے کے بعد انہوں نے تعلیم مکمل کی اور سنہ 1974 عیسوی میں پرائمری اسکول میں ٹیچر ہو گئے۔ اُنہوں نے اپنے لئے خاص طور پر ایسے اسکولوں کو درس و تدریس کے لیئے منتخب کیا، جہاں کوئ ٹیچر تعینات ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا۔ ایک دور دراز کے اسکولوں میں تعیناتی کے دوران انہوں نے علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے کو دور کیا۔ان خصوصی قاوشوں کے لئے اُنہیں سنہ 1996 عیسوی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر صدر جمہوریہ اعزاز سے نوازا گیا۔

سنہ 2017 میں 31 مارچ کو انور خاں رٹائر ہو گئے۔ گھر میں جشن منایا گیا اور لوگوں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ لیکن تعلیم دینے کا طوفان دل میں لرز رہا تھا۔ لہزا دل نہیں مانا تو بچوں کو تعلیم دینے کا جزبہ اسکول کے احاطے تک لے جانے کے لئے بےتاب کرنے لگا۔ بی ایس اے سے تحریری طور پر اجازت لیکر جسولی کے پرائمری جونیئر اسکول میں مفت تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تقریباً ڈھائ برس گزر جانے کے بعد ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ وہ خاص طور پر اسکائوٹنگ، ریڈ کراس اور اردو کا درس دیتے ہیں۔ اسکول کے پرنسپل ہریش بابو شرما بھی انور خاں کو ہم ممکن تعاون کرتے ہیں۔

بائٹ ۔۔01۔۔ انور خاں، رٹائر ٹیچر، جسولی پرائمری جونیئر اسکول، بریلی
بائٹ ۔۔02۔۔ ہریش بابو شرما، پرنسپل، جسولی پرائمری جونیئر اسکول، بریلی
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.