کورونا وائرس کی مہلک وبا کے درمیان ، شاہجہاں پور میں ایک جوڑا، دستور ہند کی نقول کے گرد سات چکر لگاتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
دولہا رام بابو اور دلہن سریتا کی شادی کی تقریب گھریلو افراد کی موجودگی میں سادگی کے ساتھ کی گئی۔ شادیوں پر کنبہ والوں کو جو اخراجات اٹھانا پڑتے ہیں، اس کے لیے انھیں کبھی کبھی بھاری قرض لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے دولہا نے اسے ایک آسان معاملہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
دولہا نے ان تمام روایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک انوکھے طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کے والد نے انہیں آئین اور بی آر امبیڈکر سے متاثر ہونے کا نظریہ دیا۔ اس منفرد شادی نے بحران کے اس دور میں لوگوں کی تعریف حاصل کی۔