بتایا جارہا ہے کہ رام ولاس پاسوان دل کی بیماری میں مبتلاء ہیں اور نارمل جانچ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر رام ولاس پاسوان کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔
فی الحال ملی تفصیلات کے مطابق رام ولاس پاسوان کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔ اس کے علاوہ سنہ 2017 میں وہ دل کے علاج کے لیے لندن بھی گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 6 مرکزی وزیر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ایسے میں رام ولاس پاسوان کا ہسپتال میں داخل ہونا باعث تشویش ہے۔
بتادیں کہ بہار میں، رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی (لوک جن شکتی پارٹی) اس وقت جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹڈ) اور بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ساتھ بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔
واضح رہے کہ تینوں پارٹیاں (بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی) متحدہ طور پر بہار میں آئندہ انتخابات لڑیں گی۔ رام ولاس پاسوان فی الحال ایل جے پی کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا چراغ پاسوان پارٹی کے قومی صدر ہے۔