نتن گڈکری نے اس بات کی جانکاری ٹویٹ کرکے دی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے بعد خود قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں کمزوری محسوس کر رہا تھا ، اس کے بعد میں نے ڈاکٹر کو دکھایا۔ علاج کے دوران ، مجھے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ میری صحت آپ کی دعائوں سے ٹھیک ہے۔ میں نے خود کو قرنطینہ میں کرلیا ہے۔
گڈکری نے کہا کہ میں ان سب لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو میرے ساتھ رابطے میں آئے تھے اور احتیاط برتیں اور پروٹوکول پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:دہلی: بھارتی کمپنی نے امریکی کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا
مودی حکومت میں شامل بہت سے وزرا کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں امیت شاہ ، دھرمیندر پردھان ، گجندر سنگھ شیخاوات وغیرہ کئی اہم رہنما کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 50 لاکھ کو عبور کرگئی۔ کورونا سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں بلکہ سیاستدان بھی اس کے شکار ہو رہے ہیں۔