ETV Bharat / bharat

لندن: نیرو مودی کی ریمانڈ میں توسیع - برطانیہ کی خبریں

مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی نے لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں اٹھائیس دنوں پر ہونے والی باقاعدہ ریمانڈ پر سماعت کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی پیشی درج کرائی۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 11:03 AM IST

لندن کی ضلع عدالت نے نیرو مودی کی حوالگی سے متعلق معاملے کی سماعت پوری کرنے کے لیے ان کی ریمانڈ سات جنوری تک کے لیے بڑھادی ہے۔

بھارت کی معروف پنجاب نیشنک بینک (پی این بی) میں تقریباً دو ارب ڈالر کی بد عنوانی کرنے کے ملزم اور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کے بعد گزشتہ برس برطانیہ میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے 49 سالہ نیور مودی جنوب ۔ مغربی لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں بند ہیں۔

نیرو مودی کی بھارت حوالگی کے معاملے میں اگلی سماعت آئندہ برس سات اور آٹھ جنوری کو ہوگی جہاں ڈسٹرکٹ جج دونوں فریق کے آخری دلائل پر اپنی سماعت مکمل کریں گے اور چند ہفتوں بعد اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

لندن کی ضلع عدالت نے نومبر میں آخری مکمل سماعت میں سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ مہیا کیے گئے چند گواہوں کے بیانات کی قبولیت کے لیے اور اس کے خلاف دلائل پر سماعت کی تھی۔

اس سماعت کے دوران یہ سہولت بھی دی گئی جس میں مفرور کاروباری نیرو مودی کے خلاف دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ابتدائی معاملے کو ثابت کرنے کے لئے شواہد کو وسیع پیمانے پر قبول کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.