یو جی سی نے سرکیولر جاری کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ سنہ 2020 کے بعد دوبارہ سے امتحنات کی تاریخ ترتیب دیں۔
سرکیولر میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے کام کاج کو بھی 31 مارچ کے بعد سے کیا جائے۔
یوجی سی نے تمام تعلیمی اداروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ٹیچرز اور طلبأ الیکٹرانک ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ طلبأ والدین اور ٹیچرز کے درمیان کسی قسم کی بے چینی نہ پیدا ہو۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں تقریباً 169 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ اب تین افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔