یو جی سی کے چیئرمین ڈی پی سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں ملک کے تعلیمی اداروں سے یہ اپیل کی کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے اور لوگوں کی جانیں گئیں ہیں، پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
اپنے ملک میں بھی 200 افراد اس وائرسے متاثر ہو گئے ہیں، اس وبا نے بنی نوع انسان کے لئے بحران پیدا کر دیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ملک کی تمام یونیورسیٹیوں کے معزز وائس چانسلروں، 40 ہزار کالجوں کے پرنسپلوں اور 14 لاکھ اساتذہ اور غیر اساتذہ اور تین کروڑ 74 لاکھ طلبا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف خود اپنا دفاع کریں بلکہ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر پربھی اختیار کریں اس وقت علاج ہی سب سے بہتر بچاؤ ہے۔
انہوں نے اساتذہ سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملی ، رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی نہیں بلکہ سماج کے تمام طبقات کو بھی ہی اس بیماری کے بارے میں اور اس سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں ، ملک کیلئے یہ ان کا فرض بنتا ہے۔
انہوں نے طالب علموں سے بھی اپیل کی کہ وہ خاندان کے بچے بزرگوں کا مزید خیال رکھیں۔ بحران کی اس گھڑی میں سب کا صحت مند رہنا ضروری ہے۔