ETV Bharat / bharat

رام مندر کی تعمیر کے لیے ادھو ٹھاکرے ایک کروڑ روپے دیں گے - رام مندر کی تعمیر

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ایودھیا پہنچے جہاں انہوں نے رام مندر ٹرسٹ اور جائے وقوع کا معائنہ کیا اور مندر کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

رام مندر کی تعمیر کے لیے ادھو ٹھاکرے دیں 1 کروڑ

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 5:42 PM IST

ادھو ٹھاکرے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ایودھیا پہنچے، واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے 28 نومبر 2019 کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے

ایودھیا میں ادھو ٹھاکرے نے اپنے ٹرسٹ کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کے ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی سے الگ ہوئے نا کہ ہندتوا سے۔

اس دوران انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی الگ ہے اور ہندو توا الگ، انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی کے 100 دن مکمل ہونے پر ایودھیا کا دورہ کیا۔

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی چھوڑنے کے بعد این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا، جو اس کے نظریہ کے مخالف ہیں۔

رام مندر کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کرنے کے بعد ادھو ٹھاکرے ایودھیا کے دورے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.