شیو سینا رہنما سنجئے راوت نے اس بات کا اعلان کیا ہے، انھوں نے لکھنؤ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریو ندی کے پاس کورونا وائرس کے پیش نظر آرتی پروگرام پر پابندی لگادی گئی ہے اس لیے ٹھاکرے صرف ایودھیا کا دورہ کریں گے۔
راوت نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹھاکرے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ایودھیا کا دورہ کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے اور بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی ہوں گے۔
اس تعلق سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پارٹی کئی سرکردہ رہنما بھی ٹھاکرے کے ساتھ ہوں گے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھاکرے خاندان ریاستی طیارے کے زریعے وہ سنیچر کو ایودھیا روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر مہاراشٹر واپس لوٹنے سے قبل وہ میڈیا سے بھی خطاب کرسکتے ہیں۔ ریاست بھر میں سوشل میڈیا پر یہ پیغامات گردش کررہے ہیں کہ شیو سینا کے جو بھی کارکنان جو ایودھیا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں وہ خصوصی ٹرین کے ذریعے ایودھیا جاسکتے ہیں۔