ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں واقع مانجھر کنڈ کے جھرنے میں دو نوجوان نہا رہے تھے کہ اچانک سیلاب آگیا اور دونوں نوجوان جھرنے کی تیز دھار میں پھنس گئے، بتایا جارہا ہے کہ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ دونوں نوجوانوں کو پانی سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ دونوں نوجوان سہسرام کے رہائشی ہیں اور مانجھر کنڈ میں پکنک کے لیے گئے تھے، اس دوران تیز بارش ہوئی اور جھرنا سے بہت تیزی کے ساتھ پانی بہنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے، لیکن کسی طرح دونوں کو بچا لیا گیا۔
اس سلسلے میں صدر ایس ڈی او راجکمار گپتا نے بتایا کہ انتظامیہ کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں نوجوانوں کو بچایا لیا، انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ اب سختی سے نگرانی کر رہی ہے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
آپ کو بتا دیں کہ سہسرام سے تقریبا دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مانجھر کنڈ میں ہر سال برسات کے موسم میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاح پکنک منانے پہنچتے ہیں۔