سرکاری جانکاری کے مطابق کلکٹر کے ایل چوہان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دونوں جوانوں کی ٹریول ہسٹری کی جانچ کی جارہی ہے۔
کورونا پازیٹیو پائے گئے جوان چھٹی سے واپس لوٹے ہیں۔انہیں علاج کے لئے میڈیکل کالج بھیجا جا رہا ہے۔
واضح ہو کہ اس سے قبل باندے بارڈر سیکوریٹی فورس کیمپ سے 10اور آنتاگڑھ بی ایس ایف کیمپ سے 5جون کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 17جوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔