پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گنوارا کے نزدیک ریلوے پل کے نیچے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔
اطلاع کے مطابق ریلوے پٹری پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے دونوں کی موت ہو گئی ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت امت ساہو اور گودم ساہو کے طور پر ہوئی ہے ۔ مرنے والے رشتے میں چچا بھتیجا بتائے گئے ہیں ۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔