بہار سے کشمیر گئے راج مستری کا کام کرنے گئے بہار کے دو سگے بھائیوں کو کشمیری دو سگی بہنوں سے عشق ہو گیا، جس کے بعد آپسی رضامندی سے دونوں جوڑوں نے کورٹ میرج کر لی۔
جموں و کشمیر میں بہار سے گئے دو نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی لڑکیوں سے محبت ہو گئی۔ وقت گزرتے گزرتے انھوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد کورٹ میرج کر دونوں جوڑے سپول بہار پہنچے۔
جموں و کشمیر میں لڑکی کے گھر والوں نے دونوں لڑکوں کے خلاف اغوا کا معمالہ پولیس میں درج کرایا گیا ہے۔
شکایت کے بعد جموں و کشمیر پولیس بہار پہنچی، اور دونوں لڑکیوں کو جو آپس میں سگی بہنیں ہیں راگھو پور سپول بہار سے برآمد کیا۔ وہیں دونوں لڑکوں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی ڈی ایس پی نے کیس کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اب عدالت کے حکم پر ہی آگے کی کاروائی کی جائے گی۔
وہیں دونوں سگی بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر نہیں جانا چاہتیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ ملزم نوجوانوں کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں، اور اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھی ہیں۔ انھوں نے عدالت میں لو میرج کی ہے، اس کا ثبوت بھی ہمارے پاس ہے۔